محکمہ موسمیات: 16 سے 19 اپریل تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

💬0

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیر کے روز کہا ہے کہ 16 سے 19 اپریل تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پریس ریلیز میں بتایا ہے. کہ ایک مغربی لہر 16 اپریل .(جمعرات) کو ملک کے شمال مغربی حصوں. کی طرف پیش قدمی کرے گی اور 19 اپریل (اتوار) تک بالائی علاقوں میں برقرار رہے گی۔

اس موسمي نظام کے زیر اثر خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان (جی بی) اور آزاد جموں و کشمیر. (اے جے کے) کے علاقوں میں بارش، آندھی/گرج چمک کے. ساتھ طوفان متوقع ہیں، جبکہ بعض مقامات. پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

طوفان متوقع

خیبر پختونخوا میں 16 اپریل کی شام سے 19 اپریل تک (وقفوں کے ساتھ) چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، خیبر اور ہنگو میں بارش، آندھی/گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہے. بعض مقامات پر تیز بارش اور اولے بھی پڑ سکتے ہیں. جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے مزید کہا کہ 17 اور 18 اپریل کو اورکزئی، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹینک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان کے بعض مقامات پر ہلکی بارش، آندھی. اور گرج چمک کا امکان ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.