ماہ نور نے شادیوں میں ڈانس کرنا کیوں چھوڑ دیا؟

ماہِ نور

جیو ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خئی‘ میں آپانا کا کردار نبھانے والی معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماہِ نور حیدر نے شادیوں میں ڈانس نہ کرنے، ڈراموں مرکزی کردار نہ نبھانے اور برقع چھوڑنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے ساتھی فنکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ دوران انٹرویو انہوں نے اپنے کیرئیر اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال پیش کیا۔

دوران انٹرویو ساتھی فنکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا. کہ ان کی ساتھی اداکارائیں اور ماڈلز یا تو شادی کرچکی ہیں یا پھر اب فیلڈ چھوڑ چکی ہیں، جبکہ کچھ نے سر ڈھاپنا شروع کر دیا ہے. اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھی یہ عندیہ دے دیا ہے. کہ ممکنہ طور پر مستقبل میں وہ بھی سر ڈھاپنا شروع کر دیں. گی یا یہ بھیہوسکتا ہے کہ فیلڈ چھوڑ دیں۔

برقع

اداکارہ ماہِ نے بات جاری رکھتے ہوئے. بتایا کہ انہوں نے نویں جماعت میں برقع پہننا شروع کیا تھا لیکن لوگوں خاص طور سے دوستوں اور والد کی باتیں سن کر چھوڑ دیا تھا. لیکن آج جب کچھ بن گئی ہیں. تو ایک بار پھر برقع پہننا شروع کیا ہے. اور جب، جہاں دل چاہتا ہے. تو برقع پہن کر مختلف تقریبات یا مقامات پر چلی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ والد صحب نے اس وقت برقع پہننے پر جو کہا تھا. اس کا مطلب اب سمجھ آیا ہے کہ دین آپ کے اندر ہے لباس میں نہیں، اس لیے برقع پہننے سے کچھ نہیں ہوگا. بلکہ اپنے اندر دین کی لگن ہونی چاہئے۔ پہلے خود کو اندرونی طور پر بہتر کروں پھر اپنا ظاہر تبدیل کروں۔

دوران انٹرویو انہوں نے بتایا کہ انہیں کبھی کسی پروجیکٹ میں مرکزی کردار ادا کرنے. کو ترجیحی نہیں دی کیونکہ جب مرکزی کردار ادا کرتے ہیں. تو پھر بہت سے ایسے کام بھی کرنے پڑتے ہیں جو ہم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.