وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم سیٹھ مسعود کو گرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق سیٹھ مسعود کا نام ایف آئی اے کی ریڈ بک میں شامل تھا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ گولڈ کےکاروبار کی آڑ میں انسانی اسمگلرز کی رقوم بیرونِ ممالک بھجواتا تھا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گجرات میں کارروائی کے دوران 4 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔