فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں سندھ پولیس کے اچھے انسپکٹر گلاب کا کردار ادا کرنے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے اداکار فہد مصطفیٰ کو اعزازی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) بنا دیا۔
’قائد اعظم زندہ باد‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا گیا تھا. جس میں فہد مصطفیٰ نے ہاؤس اسٹیشن افسر (ایس ایچ او) گلاب کا کردار ادا کیا تھا. جو کہ غلط افراد کے خلاف ایکشن لیتے ہیں۔
فلم میں ان کی جانب سے سندھ پولیس کا اچھا تشخص دکھانے پر سندھ پولیس کے آئی جی نے انہیں اعزازی افسر سے نوازا۔
فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر سینٹرل پولیس آفیسر .(سی پی او) کراچی میں خود کو اعزازی ایس پی بنائے جانے کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئ.ے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔
تصویر میں انہیں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن. کو سلیوٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ انہیں. یقین ہوگیا کہ قائد اعظم زندہ باد کے انسپکٹر گلاب نے اپنا سب سے بڑا خواب پورا کرلیا۔
پوليس کی سوشل ميڈيا مہم
علاوہ ازیں سندھ پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی انہیں اعزازی ایس پی بنائے جانے کی تقریب کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
تقریب میں سی پی ایل سی کے چیف زبیر حبیب کے علاوہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ، ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ، ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن سندھ اور .اے آئی جی آپریشنز سندھ کے علاوہ اے آئی جی ویلفیئر بھی موجود تھے۔
تقریب میں ہدایت کار نبیل قریشی، مصنف و فلمساز فضا علی. میرزا اور ایل سے اے سندھ کے چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے بھی شرکت کی۔
نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں فہد مصطفیٰ نے اپنےکردار کے ذریعے بدعنوانی، رشوت ستانی اور دیگر سماجی برائیوں سے پردہ اٹھانے کے علاوہ عوام. میں سندھ پولیس کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی اور پولیس کی اچھی. کارکردگی کو عوام کے سامنے لائے، جس وجہ سے سندھ پولیس ان سے خوش ہوئی۔
فلم میں فہد مصطفیٰ کے ہمراہ پہلی بار ماہرہ خان اسکرین پر رومانس کرتی دکھائی دی تھیں۔
فلم میں فہد مصطفیٰ نے بطور سندھ. پولیس کے افسر ایسے کارنامے او کرتب دکھائے کہ انہیں. دبنگ پولیس افسر کہا جا رہا ہے اور لوگ انہیں حقیقی ہیرو سمجھ رہے ہیں۔