امریکا میں ایک کسان نے شادی کی 50ویں سالگرہ پر بیوی کو 12 لاکھ سورج مکھی کے پھولوں کا تحفہ دیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کینساس کے شہری لی ولسن نے اپنی اہلیہ رینی کیلئے سرپرائز گفٹ تیار کیا۔
رینی کو سورج مکھی کے پھول پسند ہیں. ولسن نے اپنے بیٹے کی مدد سے مئی کے مہینے میں سورج مکھی اگانا شروع کیے۔
ولسن نے فی ایکڑ 15 ہزار سورج مکھی کے پھول کاشت کیے ہیں. 80 ایکڑ زمین پر کاشت کردہ پھولوں کی تعداد 12 لاکھ ہے۔
ولسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم 10 اگست کو اپنی شادی کی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور آپ کو پتا ہے کہ لڑکے نے اپنی لڑکی کیلئے کیا تحفہ چُنا ہے؟ میں نے بہت سوچا اور کہا کہ اسے سورج مکھی کے پھول بہت پسند ہیں’۔
رینی اور ولسن ہائی اسکول سے ایک ساتھ ہیں، ان کی رفاقت دہائیوں پرانی ہے۔