سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری، آج فی تولہ نرخ 7,538 روپے کم۔

ملک بھر میں سونے کی بڑھتی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ سونا ساڑھے 7 ہزار روپے سے زائد سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے. کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، جس کے نتیجے میں آج 24 قیراط کے فی تولہ سونے کا نرخ 7 ہزار 538 روپے کی نمایاں کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے تک پہنچ گیا۔

اسی طرح، 24 قیراط کے 10 گرام سونے. کی قیمت میں بھی 6 ہزار 463 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے اب یہ 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے. پر دستیاب ہے۔ عالمی بزار میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 85 ڈالر کی کمی. کے بعد 4,150 ڈالر تک پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت

دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں. میں بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 151 روپے کی کمی سے گھٹ کر 5 ہزار 110 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 129 روپے. کی کمی کے بعد 4,381 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ. میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی کم ہوکر 49.26 ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ تمام اعداد و شمار آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب. سے جاری کردہ تازہ ترین اپ ڈیٹس پر مبنی ہیں، جو مارکیٹ کے. موجودہ رجحانات کی عکاسی کرتے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.