برطانوی جوڑے کا سائیکل پر دنیا کا چکر لگانے کا ریکارڈ

💬2
برطانوی جوڑے کا سفر

ایک برطانوی جوڑے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں یہ درخواست جمع کروائی ہے۔ کہ ان کے ناموں کا ڈبل سیٹ و پیڈل والی سائیکل پر سواری کے ذریعے 180 دنوں میں 21 ملکوں سے ہوتے ہوئے 18 ہزار میل طے کر کے دنیا کا چکر لگانے کے حوالے سے بطور عالمی ریکارڈ اندراج کیا جائے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے لورا میسی اور ان کے شوہر اسٹیو میسی یکم دسمبر کو جرمنی کے صدر مقام برلن پہنچے، واضح رہے۔ کہ چھ ماہ قبل ان دونوں نے یہیں سے اپنی یہ منفرد ڈبل پیڈل عالمی۔ سائیکل سواری کا تیز ترین ریکارڈ بنانے کی کوشش  کا آغاز کیا تھا۔

اس جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے۔ دنیا کے گرد چکر لگانے کی اپنی ۔یہ کوشش ڈبل سائیکل سواری (مکسڈ) کے ریکارڈ کو اپنی ہم وطن خواتین سائیکل سوار جوڑی کیٹ ڈکسن اور راز مارسڈن سے زیادہ تیز یعنی کم وقت اور دنوں میں بنانے کے لیے شروع کیا تھا۔

واضح رہے کہ کیٹ ڈکسن اور راز مارسڈن نے یہ ریکارڈ 263 دن۔ 8 گھنٹے اور سات منٹ میں بنایا تھا۔ جبکہ لورا اور اسٹیو میسی۔ نے نیا ریکارڈ 180 دنوں میں بنایا ہے۔

اس قبل مردوں کی ٹیم کا یہ ریکارڈ 281 دن، 22 گھنٹوں اور 20 منٹ کا تھا، گنیز ورلڈ ریکارڈ لسٹ میں مکسڈ ورژن ریکارڈ کی ایک کیٹگری بھی ہے۔ لیکن اس میں ابھی تک کوئی بھی ریکارڈ ساز نہیں ہے۔

تبصره

  1. Турция остаётся одним из самых популярных направлений для отдыха благодаря тёплому морю, развитой инфраструктуре и доступным ценам. Ищете какие курорты турции подойдут для недорогого отдыха? Лучшие курорты для пляжного отпуска, экскурсий и активного досуга собраны на сайте evrobuket-nn.ru/top-kurorty-turcii-gde-otdyhat/ Здесь легко выбрать подходящее место под свои предпочтения и бюджет, чтобы поездка прошла идеально.

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.