
پاکستان میں جمعے کے روز ایک تولہ سونے کی قیمت تین لاکھ روپے کی سطح عبور کر گئی جو ملکی تاریخ میں سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔ جمعے کے روز کاروبار کے اختتام پر ایک تولہ سونے کی قیمت تین لاکھ 46 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
ملک میں سونے کی قیمت نے پہلی بار تین لاکھ روپے فی تولہ کی قیمت عبور کی ہے۔
سونے کی خریداری جہاں ایک جانب زیورات کی تیاری کے لیے ہوتی ہے تو دوسری جانب دنیا بھر میں سونے کی خریداری ایک محفوظ سرمایہ کاری بھی سمجھی جاتی ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سٹاک مارکیٹ اور پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے ساتھ سونے میں سرمایہ کاری بھی ایک اہم ذریعہ ہے اور غیر یقینی معاشی صورتحال میں سونے میں سرمایہ کاری کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
پاکستان میں اگر سونے کی قیمت کو دیکھا جائے. تو گذشتہ برس کے اواخر میں معمولی کمی کے بعد اس میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔
شادی بیاہ
شادی بیاہ ہو یا پیسے محفوظ کرنے کا ارادہ، پاکستان میں اکثر خاندان سونا خریدتے دکھائی دیتے ہیں. لیکن گذشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے اسے عام لوگوں کی پہنچ سے باہر کر دیا ہے۔
کراچی کے پوش علاقے طارق روڈ جیولرز ایسوی ایشن کے نائب صدر عبداللہ چاند کا کہنا ہے پاکستان میں سونا کم آمدنی والے افراد کے لیے کافی عرصے سے خواب بن چکا ہے. اور اب متوسط آمدنی والے طبقے کی پہنچ سے بھی سونا دور ہو چکا ہے۔
‘اب صرف امیر طبقہ ہی سونا خرید سکتے ہیں. اور امیر طبقہ بھی اب بھاری بھر کم سونے کے زیورات کی بجائے ہلکے زیورات بنا رہا ہے۔’

پاکستان میں سونے کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے؟
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں اور مادوں کا وزن ٹرائے اونس سسٹم کے تحت کیا جاتا ہے۔ ایک اونس میں 31.1 گرام ہوتے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت سونے کی فی اونس قیمت 2869 ڈالر ہے۔ پاکستان میں اس وقت ایک ڈالر کی قیمت 279 روپے ہے۔
پاکستان میں سونے کی تجارت سے منسلک افراد اور اس کے تجزیہ کار ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو قرار دیتے ہیں۔
کراچی جیولرز ایسوی ایشن کے نائب صدر عبداللہ چاند کا کہنا ہے. کہ اگر ایک ہفتے کی قیمت کو دیکھا جائے تو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں سو ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
دنیا بھر میں سونے. کی قیمتوں کا تعین لندن بلین مارکیٹ سے کیا جاتا ہے۔ یہ دنیا میں سونے کے لین دین کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔
عبداللہ چاند نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی. وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں ہیں. جو انھوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد جاری کی ہیں۔