ویزے کی مدت دوماہ کے لے ہو گی۔ ویزا رکھنے والی بار بار سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے
سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے قطر ورلڈ کپ کے لیے ویزوں کا اجرا کیا جائے گا۔ سعودی ویزہ ہر اس شخص کو جاری کیا جاسکے گا جس کے پاس ورلڈ کپ کی ٹکٹ ہو گی۔ ان ویزا رکھنے والوں کو ورلڈ کپ شروع ہونے سے دس دن پہلے سے مملکت سعودیہ میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔
اس خصوصی ویزے کے اجرا کی بنیاد پر 60 دن تک سعودی عرب میں قیام کی اجازت ہو گی۔ اس عرصے کے دوران وہ بار بار سعودیہ میں داخل ہو سکیں گے اور سعودیہ سے باہر جا سکیں گے۔ البتہ ویزا کی درخواست دینے والے کے لیے لازم ہو گا کہ وہ اپنے ساتھ صحت مندی کا طبی سرٹیفکیٹ دکھائیں، صرف اسی صورت میں انہیں ویزا مل سکے گا۔
واضح رہے قطر ورلڈ کپ کا انعقاد بیس نومبر کی 20 تاریخ سے شروع ہو گا۔ فیفا نے اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ اب تک تقرینا پچیس لاکھ ٹکٹیں دنیا بھر کے تماشائی خرید چکے ہیں۔ اس ورلڈ کپ کے دوران قطر ، متحدہ عرب امارات اور رہائش کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ مشکلات کے سبب تماشائی قریبی اور ہمسایہ ملکوں میں بھی ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
تماشائیوں کے لیے اسی ضرورت کے تحت شٹل فلائٹس کا بھی اہتمام کی جارہا ہے۔ تاہم متعلقہ حکام نے ایران کے ساتھ اس سلسلے میں کی گئی تمام ڈیلز ختم کر دی ہیں۔ ایران نے ان تماشائیوں کو اپنے جزیرہ کش میں ٹھہرانا تھا۔ ادھر تماشیوں کے لیے بدووں کی طرز کی روایتی صحرائی رہائش گاہوں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔