ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے فاطمہ بھٹو کے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی

سیاسی خاندان کے سپوت، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

بانیٔ پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے، سابق وزیر اعظم مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے بہن فاطمہ بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 3 تصویریں شیئر کی ہیں. اور ساتھ میں بہن کے ساتھ بے پناہ محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

بہن بھائی

جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں دونوں بہن بھائی کو نہایت خوش دیکھا جا سکتا ہے، دوسری تصویر میں جونیئر ذوالفقار علی بھٹو فاطمہ بھٹو، بھانجے اور اپنے بہنوئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے لکھا ہے. کہ ’پیدائش کے بعد سے میری سب سے اچھی دوست کو سالگرہ مبارک! جہاں تک مجھے یاد ہے آپ میرے لیے. ایک تاثر کُن شخصیت اور استاد رہی ہیں، درحقیقت آپ مشکل وقت میں ستون اور میری ریڑھ کی ہڈی کی طرح میرے ساتھ رہی ہیں، میرے ساتھ اس طرح سے پیش آنے کا شکریہ۔‘

اس پوسٹ پر جہاں فاطمہ بھٹو کے ہزاروں فالوورز اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں. وہیں بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی. سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بھی مصنفہ. کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

فاطمہ بھٹو کے کمنٹ باکس میں مبارکباد دینے والوں میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.