جاپان کی ایک کمپنی نے کھڑے ہو کر سونے کے لیے خصوصی ورٹیکل پوڈ متعارف کروایا ہے۔
گرافے نیپ پوڈز، دراصل ایک نئے انداز کا پوڈ ہے جو دن میں کام کے اوقات کے دوران پاور نیپس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے. تاکہ لوگ کام کی جانب زیادہ توجہ مرکوز کرسکیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
واضح رہے کہ جاپان سخت محنت کے حوالے سے مشہور ہے. جہاں پر انتہائی دل جمعی کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا جاتا ہے. اور اس کے لیے کام کرنے والے شخص کی صحت. یا عمومی بہتری کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا۔
کام کے حالات کار اس حد تک سخت گیر ہیں. کہ جاپانی زبان میں اس کے لیے ایک لفظ (کاروشی) مروج ہے جس کے معنی زیادہ کام سے موت ہے۔
پاور نیپس (نیند)
کام کے سخت شیڈول اور دباؤ کے پیش نظر کچھ جاپانی کارکن مختصر دورانیے کے پاور نیپس (نیند) کی جانب متوجہ ہوئے ہیں۔ سونے کا یہ انداز گہری نیند تو نہیں ہوتی. لیکن یہ جسمانی اور ذہنی توانائی کو بڑھانے کے لیے معروف ہے۔
اس طریقہ کار سے لوگ آسانی کے ساتھ کسی بھی جگہ نیند لے سکیں گے، اس حوالے سے ایک جاپانی کمپنی نے پورے ملک کے کافی شاپس میں ورٹیکل سلیپنگ پوڈز کی تنصیب شروع کی ہے۔
گرافے نیپ پوڈز کی تیاری کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ عمودی اورینٹیشن پر مبنی سونے کا یہ طریقہ یعنی کسی جگہ پر کھڑے ہوکر سونے سے چھوٹے کیفے میں بھی اسے با آسانی نصب کیا جاسکتا ہے۔
یہ کم جگہ گھیرتا ہے. اور پھر اس پوڈ کو استعمال کرکے کھڑے ہوکر سونے سے مذکورہ شخص باآسانی اپنے پاور نیپ کے بعد جاگ سکتا ہے، اس میں بروقت جگانے کے لیے الارم سسٹم اور جسم کے مختلف حصوں کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے پوائنٹس بنے ہوئے ہیں۔ اس میں قد و قامت کا ایڈجسٹمنٹ بھی ممکن ہے۔