بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ تک قرض دینے کا اعلان: پاکستانی نوجوان کن شرائط پر یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں؟

پاکستانی حکومت نے وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بیرونِ ملک ملازمت کرنے کے خواہشمند افراد کو بھی 10 لاکھ روپے تک کا قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے. کہ یہ قرضہ بیرونِ ملک ملازمت کی خواہش رکھنے والے افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کی مد میں دیا جائے گا۔

یہ قرضہ کس کو دیا جائے گا؟

تصویر

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکولر کے مطابق 21 برس سے 45 برس کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔

تاہم قرض حاصل کرنے کی خواہش رکھنے. والے شہریوں کے پاس بیرونِ ملک ملازمتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے تصدیق شدہ ملازمت کا لیٹر (جاب آفر لیٹر) ہونا چاہیے۔

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.