انڈین میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کی فرینچائز دہلی کیپیٹلز کے لیے کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی چوری کی ایک واردات میں لاکھوں روپے کے سامان سے محروم ہو گئے۔
انڈین اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ٹیم کا یہ. سامان بنگلورو سے دہلی کے سفر کے دوران چوری ہوا۔ ان کھلاڑیوں کو اپنا سامان چوری ہونے. کی خبر اس وقت ملی جب انہوں نے اپنے کمروں میں پہنچنے کے بعد اپنے کٹ بیگز دیکھے۔
جن کھلاڑیوں کا سامان چوری ہوا. ان میں آسڑیلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور میچل مارش اور انگلش کھلاڑی فل سالٹ بھی شامل ہیں۔
اس سامان کی مالیت 16 لاکھ روپے بتائی گئی ہے. اور اس میں 16 بلے، پیڈز، جوتے اور گلوز شامل ہیں۔
اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے تین لیگ ، فل سالٹ اور میچل مارش کے دو دو بلے چوری ہوئے۔
انڈین کھلاری یش دھول بھی ان افراد میں شامل ہیں. جن کا سامان چوری کی اس واردات میں غائب ہوا ہے۔
دہلی کیپیٹلز کی ٹیم رواں سال کے آئی پی ایل میں ابھی تک کھیلے جانے والے تمام پانچ میچ ہار چکی ہے۔