انڈیا میں امبانی خاندان کے بعد اب ایک اور ارب پتی عظیم الشان شادی کی تیاری کر رہے ہیں جس میں دنیا بھر کے بڑے ستاروں کی پرفارمنس کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔
گوتم اڈانی کے بیٹے جیت اڈانی کی شادی ہیروں کے ایک تاجر کی بیٹی سے ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق معرف امریکی سیلیبرٹیز کینڈل جینر اور کائلی جینر بھی جیت اڈانی کی شادی میں شرکت کریں گی. جس میں 58 ممالک کے شیف انواع و اقسام کے کھانے تیار کریں گے۔
جیت اڈانی ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں. جن کی 12 مارچ 2023 کو ہیروں کے تاجر جیمن شاہ کی بیٹی دیوا جیمن شاہ سے منگنی ہوئی تھی. تاہم اس جوڑے نے اپنی خلوت کو برقرار رکھے ہوئے منگنی کو زیادہ عام نہیں کیا تھا۔
...
منگل کو گوتم اڈانی نے انڈین میڈیا کو بتایا. کہ ان کے بیٹے کی شادی اگلے ماہ یعنی سات فروری کو منعقد ہو گی. اور اس کو ’انتہائی سادگی‘ سے انجام دیا جائے گا۔
شادی بہت سادہ ہو گی
دنیا کے سب سے بڑے مذہنی اجتماع مہا کمبھ میلے میں شریک گوتم اڈانی نے بتایا کہ ’جیت کی سات فروری کو ہے۔ ہماری سرگرمیاں عام لوگوں کی طرح ہیں۔ ان کی شادی بہت سادہ ہو گی اور مکمل طور پر روایتی طریقوں سے کی جائے گی۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ شادی ’سیلیبرٹیز کا مہا کمبھ‘ ہو گی؟ تو انہوں نے جواب دیا: ’ایسا بالکل نہیں ہو گا۔‘
تاہم انڈین میڈیا نے اس کی کچھ اور ہی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ منعقد کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
لیکن سوئفٹ کے قریبی ذرائع نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ وہ اس شادی میں شرکت یا پرفارم نہیں کریں گی۔
👍0👎0💬5 سابق ایئرہوسٹس، ماڈل و بولی وڈ پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر پاکستانی اداکار فواد خان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ کے لیے اپنا کرش قرار دیا ہے۔ […]
👍0👎0💬3 انڈیا کی ایوی ایشن اتھارٹی نے ریاست کرناٹک میں ایک ایئرلائن سے طیارے کا مسافروں کو ٹارمیک پر چھوڑ کر روانہ ہونے کے واقعے پر جواب طلب کر لیا ہے۔ گو فرسٹ نامی ایئر […]
👍0👎0💬0 مذہبی کشیدگی کے خدشات کے پیش نظر انڈین حکام نے ہندوؤں کے تہوار ہولی کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس سے قبل مساجد کو پلاسٹک کی چادروں اور ترپالوں سے ڈھانپ دیا ہے۔ پیر کو پورے انڈیا میں ’رنگوں […]