حال ہی میں ختم ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے دوران کرکٹ کے میدان میں کئی مقابلے ہوئے لیکن ان میں ایک مقابلہ ایسا بھی تھا. جو ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ہی شروع ہو چکا تھا۔ یہ مقابلہ تھا اشتہارات سے زیادہ آمدن کا جو نشریاتی اداروں کے درمیان شروع ہوا۔
ویب سائٹ ایکسچینج فار میڈیا ڈاٹ کام کے مطابق یہ پہلا سال تھا. جب آئی پی ایل کے ڈیجیٹل اور ٹی وی حقوق دو مختلف نشریاتی اداروں کے پاس رہے۔ دونوں اداروں نے پانچ سال تک ٹیلی ویژن نشریات کے لیے. 23575 کروڑ انڈین روپے اور ڈیجیٹل حقوق کے لیے 20500 کروڑ انڈین روپے کی بڑی رقوم ادا کیں۔
اب ان ادائیگیوں سے کمانے کا وقت تھا۔
اگرچہ کاروباری کمپنیوں کا آپس میں مقابلہ کرنا مناسب ہے. لیکن آئی پی ایل کے معاملے میں صورت حال مختلف تھی۔ دونوں کمپنیوں کے ایک دوسرے کے خلاف طنزیہ جملوں نے تفریحی صنعت کو پورے سیزن کے دوران مصروف رکھا۔ یہ معاملہ صرف اپنی کامیابیوں کا ڈھنڈورا پیٹنے تک محدود نہیں تھا۔
مثال کے طور پر ٹورنامنٹ دکھانے کے لیے فیڈز کی تعداد، نشریات کا اعلیٰ معیار اور سٹریمنگ کی مفت دستیابی بلکہ دوسرے فریق کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا گیا۔
بھاری اخراجات
ہر میچ کے لیے ڈیٹا پر اٹھنے والے بھاری اخراجات اور دباؤ کی وجہ سے لوگوں کے پیچھے ہٹنے کے بارے میں غیر سرکاری اطلاعات گردش میں رہیں۔ ایک ادارے نے اپنے چینل کی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کی تو دوسرے. نے اسے پرانا اور فرسودہ میڈیم قرار دیتے ہوئے نیچا دکھایا۔ مشہور شخصیات کو بھی جنگ میں گھسیٹا گیا جس کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔
خبریں دینے کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کے لیے دن کا آغاز بے تکی ٹیلی فون کالز اور پیغامات سے ہوتا ہے. جن میں سے ہر ایک میں ہم پر دوسرے فریق کی حمایت کرنے یا کہانی میں اس کا پہلو کو اجاگر نہ کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔
ٹورنامنٹ شروع ہوتے ہی میدان میں کرکٹرز سے زیادہ ریکارڈ براڈ کاسٹرز نے بنائے۔ تقریباً ہر روز ہر ایک نے ناظرین کے نئے ریکارڈ بنانے کا اعلان کیا۔ ناظرین کی یہ تعداد. نہ صرف ہر میچ بلکہ شاید ہر اس لمحے کے لیے بھی تھی. جس کی بنیاد پر نیا ریکارڈ بنایا گیا۔
براڈ کاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے ریکارڈ کے مطابق اس سیزن میں 50 کروڑ 50 ناظرین نے سٹار سپورٹس نیٹ ورک کی نشریات دیکھیں۔ متاثر کن 427.1 ارب منٹ تک نشریات دیکھی گئیں۔
سٹریمنگ پلیٹ فارم جیو سینیما نے دعویٰ کیا. کہ ریکارڈ 44.9 کروڑ ناظرین آن لائن پلیٹ فارم پر آئی پی ایل کے میچ دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ 12.6 کروڑ اضافی ناظرین نے انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ ٹیلی ویژن سے لاگ اِن کر کے میچ دیکھے۔ اس پلیٹ فارم نے آئی پی ایل فائنل کے لیے تین کروڑ .20 لاکھ ناظرین کے ساتھ ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔