بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرا ت کو چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی کو پاکستان میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد کے علاقوں میں لے جانے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا ہے. کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے. کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پی سی بی. کو ان شہروں میں ٹرافی کو نہ لے جانے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کو بتایا ہے. کے ٹور کے دوران ٹرافی جن جن شہروں میں جانی ہے اس کو تبدیل کیا جارہا ہے۔
ٹرافی کے ابتدائی ٹور
پی سی بی ذرائع کے مطابق فی الحال ٹرافی کے ابتدائی ٹور میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کو رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی دبئی سے اسلام اباد پہنچادی ہے۔
آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق 16 نومبر سے چیمپئنز ٹرافی ٹور کا آغاز ہوگا. اور ٹور 24 نومبر تک جاری رہے گا، ٹرافی ٹور کا. آغاز اسکردو سے ہوگا۔
اسکردو کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو کے ٹو بیس کیمپ لے جایا جائے گا، ٹرافی ٹور میں وہ شہر بھی کور ہوں گے. جہاں چیمپئنز ٹرافی کے میچز ہونا ہیں۔