بنگلہ دیش نے کراچی سے ڈھاکا براہ راست فلائٹس کے لیے کم لاگت والی مقامی فضائی کمپنی فلائی جناح کی منظوری دے دی۔
نگلہ دیشی میڈیا آؤٹ لیٹ ڈیلی اسٹار نے رپورٹ کیا تھا. کہ بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے بی) کے چیئرمین ایئر وائس مارشل منظور کبیر بھویاں نے بتایا کہ فلائی جناح نے ہمیں درخواست دی اور اسے منظور کر لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب (فلائی جناح). جی ایس اے (جنرل سیلز ایجنٹ) کی مجاز ہوگی، تاہم ایک بار وہ سلاٹ اور فریکوئنسی کی درخواست کریں گے. تو ہم انہیں فراہم کریں گے۔
بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ ’اے این آئی‘ نے بھی رپورٹ کیا. کہ چٹاگانگ اور کراچی کے درمیان براہ راست شپنگ لائن کے آغاز کے بعد جلد ہی دونوں ممالک. کے درمیان .براہ راست فضائی رابطہ قائم کیا جائے گا۔
...
اے این آئی نے بنگلہ دیش کی شہری ہوا بازی اور سیاحت کی وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری عبدالناصر خان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سی اے اے بی نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کے لیے فلائی جناح کی درخواست کو منظور کر لیا ہے، اور ہم ڈھاکا۔کراچی فلائٹس کی بحالی کے لیے ایک معاہدہ کریں گے۔
براہ راست پروازیں شروع
واضح رہے کہ 28 جنوری کو پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان آئندہ چند ماہ میں براہ راست پروازیں شروع ہونے کی توقع ہے۔
محمد اقبال حسین نے یہ بھی کہا تھا. کہ ڈھاکا، کراچی اور لاہور کے درمیان کارگو پروازیں. بھی جلد شروع ہو جائیں گی، جس سے تجارت اور کاروباری تبادلوں کو مزید سہولت ملے گی۔
ہائی کمشنر نے پاکستانی شہریوں کے لیے آن لائن بنگلہ دیشی ویزوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کاروباری شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے بنگلہ دیش کے عزم کو اجاگر کیا تھا۔
واضح رہے کہ تقسیم کے بعد ڈھاکا کے رہنما باالخصوص طور پر شیخ حسینہ کی سابقہ حکومت. نے نئی دہلی کے ساتھ قریبی تعلقات کو برقرار رکھنے. اور اسلام آباد سے دور رہنے کو ترجیح دی، تاہم اگست 2024 میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرنے کے بعد سے تجارتی اور دو طرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے
مناظر: 108 پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی شدت 5.8 بتائی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی۔ شدت 5.8 جبکہ اس کا مرکز […]
0 مناظر: 139 ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی […]
1 0 مناظر: 98 وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے قرض دینے والی موبائل ایپلی کیشنز کے خلاف کارروائیوں کے دوران شہریوں کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے والے […]