پاکستانی خوبرو اداکارہ ہاجرہ یامین نے ڈرامہ چینلز کی یوٹیوب کے ذریعے ہونے والی کمائی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔
ادکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی تعلیم، خاندان، کیریئر، کمائی، پاور اور ڈرامہ شوٹنگ سے متعلق بات کی۔
انٹرویو کے دوران ہاجرہ یامین نے ٹک ٹاکر، یوٹیوبرز، ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ کوئی. بھی کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، جو کام میں کر سکتی ہوں. وہ ٹک ٹاکرز نہیں کر سکتے. اور جو ان کی صلاحتیں ہیں وہ مجھ میں نہیں ہیں۔
اداکارہ نے اداکاروں کی فی ڈرامہ کمائی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
...
یوٹیوب چینلز
ہاجرہ یامین نے کورونا دور یاد کرتے ہوئے. بتایا کہ سب فنکاروں کا معاشی طور پر بہت برا حال تھا، وہ وقت سب پر برا تھا۔
اداکارہ نے یوٹیوب چینلز سے ڈراموں کی کمائی کے سوال پر کہا کہ کچھ ڈرامہ چینلز 8 سے 9 ملین ڈالر آرام سے کما لیتے ہیں مگر اس کمائی کا چھوٹا سا بھی حصہ اداکار، رائٹر، کریو، ایڈیٹنگ ٹیم یا ہدایتکار کو نہیں دیا جاتا ہے۔
انہوں نے انکشاف. کیا کہ پھر بھی فنکاروں کو وقت پر پیسہ نہیں دیا جاتا، کچھ فنکاروں کے حالات ایسے بھی ہوتے ہیں کہ وہ کال کر کے پیسے مانگتے ہیں. اور بتاتے ہیں کہ تاحال انہیں ان کا معاوضہ ادا نہیں. کیا گیا ہے۔
👍0👎0💬0 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں طالبہ کے تشدد کا نشانہ بننے والے اسسٹنٹ پروفیسر کو یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات تک معطل کردیا۔ چند دن […]
👍0👎0💬3 بندرگاہی شہر گوادر میں سیکڑوں بچوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیر قیادت جاری دھرنے میں شامل ہوگئے جو کہ اتوار کو 18ویں روز میں داخل ہوگیا، مظاہرین نے ایک […]
👍0👎0💬11 پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کے بعد دنیا بھر سے فنڈ اور امداد آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اب امریکی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم […]