
کراچی: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے 62 اقسام کے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد کے لیے نئی کسٹمز ویلیوز مقرر کر دیں، مقصد بین الاقوامی مارکیٹ کی موجودہ قیمتوں کے مطابق ڈیوٹیز کو ہم آہنگ کرنا ہے
اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی. نے پیر کے روز ویلیوایشن رولنگ نمبر 2035 آف 2026 جاری کر دی۔
نظرثانی شدہ ویلیوز کا اطلاق بغیر پیکنگ یا لوازمات کے استعمال شدہ موبائل فونز کی کمرشل مقدار میں درآمد پر ہوگا، جن میں ایپل، سام سنگ اور گوگل پکسل جیسے برانڈز شامل ہیں۔
حکام کے مطابق پچھلی ویلیوایشن رولنگ ڈیڑھ سال سے زیادہ پرانی تھی. جو اب عالمی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کی عکاسی نہیں کر رہی تھی۔ اس دوران متعدد نئے اسمارٹ فون ماڈلز مارکیٹ میں آ چکے ہیں. جبکہ کئی پرانے ماڈلز اپنی زندگی کے اختتام پر پہنچ چکے ہیں، جس کی وجہ سے ڈیپریسی ایشن ایڈجسٹمنٹس کی ضرورت تھی۔
اس نتیجے میں کسٹمز حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات 25 اور 25A کے تحت نئی ویلیوایشن کا عمل شروع کیا، کیونکہ دراٰمد کنندگان کی جانب سے ظاہر کی گئی ویلیوز اور اصل بین الاقوامی قیمتوں میں بڑا فرق پایا گیا۔
کسٹمز ڈیوٹیز
نئی رولنگ کے تحت استعمال شدہ فونز کی حالت یا گریڈ سے قطع نظر کسٹمز ڈیوٹیز اور ٹیکسز کا تعین ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے مقرر کردہ فکسڈ ویلیوز پر کیا جائے گا۔
رولنگ کے تحت اہلیت حاصل کرنے کے لیے درآمد شدہ استعمال شدہ موبائل فونز کو پاکستان برآمد کیے. جانے سے کم از کم چھ ماہ قبل ایکٹیویٹ کیا جا چکا ہونا ضروری ہے. درآمد کنندگان کو ایکٹیویشن کی مدت کا اعلان کرنا ہوگا. جس کی تصدیق متعلقہ اسیسنگ افسران کریں گے۔
جو برانڈز یا ماڈلز ویلیوایشن ٹیبل میں شامل نہیں ہیں. ان کے لیے کلیکٹریٹس کو کسٹمز ایکٹ کی دفعات 25(5). اور 25(6) کے تحت ویلیو کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
