پیڈل، نہ سٹیئرنگ وہیل: ایلون مسک کی سائبر کیب روبو ٹیکسی کیسے چلے گی؟

1
4
ٹیسلا

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ٹیسلا کی جانب سے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ‘سائبر کیب’ نامی ٹیکسی لانچ کی گئی ہے۔

کیلیفورنیا کے شہر بربینک میں واقع وارنر بروس سٹوڈیوز میں منعقدہ ایک تقریب میں ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنی کمپنی کی تیار. کردہ سائبر کیب متعارف کروائی۔

اس تقریب میں ٹیسلا کے روبوٹس رقص کرنے کے علاوہ شرکا کو مشروبات پیش کر رہے تھے۔

شرکا کے سامنے سائبر کیب پیش کرتے ہوئے ایلون مسک ایک خاص انداز میں ٹیکسی سے باہر نکلے۔

ٹیکسی دیکھنے میں ایسی ہے جیسے کوئی کمپیوٹر گرافک اصل دنیا میں داخل ہو گئی ہو۔ ٹیکسی میں دو دروازے ہیں جو پنکھ کی طرح کھلتے ہیں۔ اس میں نہ ہی پیڈلز ہیں نہ ہی سٹیئرنگ وہیل۔

’ہم روبوٹ‘ نامی اس تقریب میں ایلون مسک نے. کہا کہ ’ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیاں ان گاڑیوں سے زیادہ محفوظ ہیں جنھیں انسان چلاتے ہیں۔‘

انھوں نے بتایا کہ بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں. کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ صارفین انھیں بطور ٹیکسی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

گاڑی کب ملنا شروع ہوگی اور قیمت کیا ہو گی؟

ایلون مسک کے اندازے کے مطابق سائبر کیب کی پروڈکشن ‘سنہ 2027 سے پہلے‘ شروع ہو جائے گی۔

تاہم ناقدین کے خیال میں اس ٹیکسی کو محفوظ بنانے کے لیے مزید وقت درکار ہو گا اور ایلون مسک ایک مرتبہ پھر اپنی ہی مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے زیادہ وقت لے لیں گے۔

تاہم ایلون مسک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیڈ لائنز کے معاملے میں ‘پر امید’ رہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سائبر کیب کا مقابلہ گوگل کی مالک کمپنی ایلفابیٹ کی تیار کردہ ‘وے مو’ سے ہوگا جبکہ سائبر کیب کی قیمت 30 ہزار ڈالرز سے کم ہو گی۔

تاہم تجزیہ کاروں نے سائبر کیب کی قیمت وے مو سے کم ہونے پر شک ظاہر کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔

فورسٹر نامی آئی ٹی ریسرچ کمپنی سے منسلک پول ملر نے کہا کہ ‘اتنے کم وقت میں اس قیمت پر ٹیسلا کے لیے نئی نوعیت کی گاڑی بنانا نہایت مشکل ہے۔’

انھوں نے کہا کہ ‘سبسڈی کے بنا یا ٹیسلا کے لیے ہر گاڑی پر نقصان برداشت کیے بغیر اس دہائی میں اتنی کم قیمت والی گاڑی لانچ کرنے کے امکانات بہت کم ہیں۔’

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.