پیٹرول 2.02 روپے مہنگا، ڈیزل 3.59 روپے سستا

💬0

حکومت نے جمعہ کو پیٹرول کی قیمت 2.02 روپے فی لیٹر بڑھا دی تاہم ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.59 روپے فی لیٹر کم کر دی۔

نظرثانی کے بعد پیٹرول کی قیمت 391.30 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 408.53 روپے فی لیٹر ہوگی۔ حکومت پیٹرول پر 114 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر ٹیکس اور ڈیوٹی وصول کرتی رہے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 26 ستمبر (ہفتہ) سے 28 ستمبر (پیر) تک لاگو رہیں گی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 اپریل کو ریکارڈ کی گئی. بلند ترین سطح 520.35 روپے سے کم ہوئی ہے۔ 28 فروری کو امریکہ ایران جنگ شروع ہونے. کے بعد اس کی قیمت 281 روپے فی لیٹر سے بڑھنا شروع ہوئی تھی۔

بلند ترین سطح

پیٹرول کی قیمت مارچ کے پہلے ہفتے میں 266 روپے سے بڑھنا شروع ہوئی اور 3 اپریل کو 458.41 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اس کے ساتھ حکومت نے مشرق وسطیٰ تنازع کے باعث ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے رد عمل میں کئی. کفایت شعاری اقدامات دوبارہ نافذ کر دیے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت بازار رات 9 بجے بند ہوں گے. اور سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کو تین ماہ کے لیے 50 فیصد کم کر دیا گیا ہے۔

13 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل، آٹو اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے استعمال کنندگان کے لیے عالمی تیل کی قیمتوں کے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف اسکیم کا اعلان بھی کیا تھا۔

اس سے قبل 17 جولائی کو وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا تھا. کہ ایران امریکہ کشیدگی کے بعد بین الاقوامی. مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر ایندھن کی قیمتیں اب روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.