
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کر دیا۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ایران جنگ نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں توانائی کی. قیمتیں بے تحاشا بڑھ چکی ہیں۔ ان کے بقول یہ تنازعہ اب صرف خطے تک محدود نہیں رہا. بلکہ اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں۔
وزیر پیٹرولیم نے قومی سطح پر نظم و ضبط. اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے. کہا کہ حکومت کے آج کے ’مشکل مگر ذمہ دارانہ‘ فیصلوں کو موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے، جس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔
اضافے کا فیصلہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ملک کی قیادت. سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کر رہی ہے. تاکہ یہ صرف حقیقی مستحقین تک پہنچے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ موٹرسائیکل والوں کو ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر فی لیٹر 100 روپے اور ٹرک و گیڈز ٹرانسپورٹ کو ماہانہ 70 ہزار روپے فیول سبسڈی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کو بھی حکومت سبسڈی دے گی. تاکہ کرایوں میں غیر معمولی اضافہ نہ ہو سکے۔
