ناروے کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری

4
2

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ناروے کپ میں فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں ارول آل کلب کو 1-2 گول سے شکست سے دوچار کردیا۔

اوسلو میں جاری ناروے کپ میں دوسرے میچ میں قومی ٹیم کا مقابلہ ارول آل کلب سے تھا۔

گرین شرٹس کی جانب سے کپتان طفیل شنواری اور عبدالوہاب نے گیند کو جال کی راہ دکھا. کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اپنا پہلا میچ فریگ اوسلو کیخلاف جیتا تھا جس میں گرین شرٹس نے حریف ٹیم کو تختہ مشق بناتے ہوئے 1-11 سے ناکامی سے دو چار کیا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.