ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار، 225 میں سے 172 قیدی گرفتار ہوچکے

💬4
ملیر

کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والا مزید ایک قیدی گرفتار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فرار 225 قیدیوں میں سے 172 قیدی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق ایک قیدی نے خود کشی کی اور ایک فرار کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا، فرار ہونے والے 52 قیدیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق بیشتر قیدیوں کو ان کے اہل خانہ رضاکارانہ طور پر واپس جیل لے کر پہنچے، جبکہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھی قیدیوں کو گرفتار کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ 3 جون کو ملیر جیل میں زلزلہ کے دوران قیدی فرار ہوگئے تھے. اس دوران ہنگامہ آرائی میں جیل پولیس اور ایف سی کے اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔ 

اس واقع کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور کئی اہلکار معطل کر دیئے گئے تھے۔ واقعے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں. اور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے. بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

4 Comments

  1. Looking to buy and sell USDT for fiat online? Visit https://buysellswappro.com/ – BuySellSwapPro helps users navigate between fiat and crypto using clear online routes centered around USDT. You can buy crypto with a credit or debit card, sell crypto for fiat, compare pages by currency or country, and choose the route that best suits your card, bank account, or local market conditions.

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.