
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر. کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے. کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی ہے. جس سے صارفین پر مہنگائی کا اضافی دباؤ پڑا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا. ہو کر 4 ہزار 716 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
