کراچی سمیت سندھ بھر میں انتہائی مطلوب اشتہاری و مفرور ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی گئی۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے اینٹی. وہیکل لفٹنگ سیل کی سفارش منظور کر لی۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق 6 انتہائی. مطلوب اور خطرناک ملزمان کی ہیڈ منی مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کاشف ابڑو عرف انور علی کی گرفتاری پر 60 لاکھ روپے، نذیر بھیو، اکبر بھیو کی گرفتاری پر 50، 50 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔
مجاہد جمال میرانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے، ممتاز بھیو، محمد خان ملاح کے سر کی قیمت 30، 30 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔
عبدالرحیم شیرازی کے مطابق کاشف ابڑو. کے خلاف 40 سے زائد مقدمات درج ہیں، اکبر بھیو اور نذیر بھیو کے خلاف 22، 22 مقدمات درج ہیں۔
مجاہد جمال میرانی کے خلاف 20 سے زائد مقدمات درج ہیں، محمد خان ملاح کے خلاف 14 اور ممتاز بھیو کے خلاف 13 مقدمات درج ہیں۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی نے مزید بتایا ہے. کہ تمام ملزمان انتہائی خطرناک، اشتہاری. اورعادی جرائم پیشہ ہیں، ملزمان کئی سالوں سے. کار لفٹرز گینگز کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔