برطانوی کوہ پیماؤں کا سات دن میں ایورسٹ سر کرنے کا منصوبہ

💬5
ایورسٹ

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے چار سابق برطانوی فوجیوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو صرف سات دن میں سر کرنے کی غیر معمولی مہم شروع کر دی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹیم زینون گیس (xenon gas) کے استعمال سے بلندی کے مطابق جسم کو جلد ہم آہنگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے. یہ عرصہ عام طور پر ہفتوں پر محیط ہوتا ہے۔

یہ منصوبہ کوہ پیمائی کی دنیا میں خاصی توجہ اور تنقید کا باعث بن رہا ہے۔

ٹیم کی قیادت کرنے والے کرنل الیسٹر کارنز برطانوی پارلیمنٹ کے رکن اور وزارت دفاع میں اہم عہدے پر فائز ہیں جب کہ باقی ارکان میں  میجر گیرتھ ملر، انتھونی سٹاز سٹازکر. اور سابق سپیشل فورسز کے اہلکار کیون گاڈلنگٹن شامل ہیں۔

یہ چاروں کوہ پیما جمعے کو لندن سے روانہ ہوئے اور نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچے اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایورسٹ بیس کیمپ گئے۔ ان کا مقصد گھر سے چوٹی اور واپسی سمیت. پوری مہم کو سات دن میں مکمل کرنا ہے۔

یہ ٹیم کئی مہینوں سے تیاری میں مصروف تھی. جس میں خاص ایک ایسے ٹینٹ میں وقت گزارنا شامل تھا. جو نیند کے دوران آکسیجن کی سطح کم کرکے بلندی کا ماحول پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم نے ایک بار زینون گیس کا استعمال بھی کیا. جو کہ ای پی او نامی پروٹین کی پیداوار بڑھا کر خون میں سرخ خلیات کی تعداد میں اضافہ کر سکتی ہے۔

گیس

زینون گیس کا استعمال کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک متنازع معاملہ بن چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زینون گیس سے ایورسٹ جیسے سخت ماحول میں کارکردگی بہتر بنانے کے سائنسی ثبوت محدود اور غیر واضح ہیں جب کہ کچھ کا موقف ہے کہ یہ عمل ’ڈوپنگ‘ جیسے غیرقانونی عمل کے زمرے میں آتا ہے۔ اگرچہ کوہ پیمائی کسی کھیل کی تنظیم کے تحت نہیں آتی اس لیے ڈوپنگ کا کوئی معاملہ کبھی رپورٹ ہی نہیں ہوا۔

کرنل الیسٹر کارنز کا کہنا ہے کہ ’یہ کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے. بلکہ اس کے لیے معمول سے زیادہ سخت تربیت کی گئی ہے۔‘

ان کے بقول: ’اگر موسم یا جسمانی حالات اجازت نہ دیں. تو وہ مکمل مہم کو 21 دن میں مکمل کرنے کے لیے. بھی تیار ہیں۔‘

اس منصوبے کے پیچھے تجربہ کار کوہ پیما لوکاس فرٹنباخ ہیں جنہوں نے اس سے قبل ’فلیش ایکسپیڈیشنز‘ متعارف کروائیں۔ وہ کہتے ہیں. کہ کم وقت میں مہم مکمل کرنے سے ماحول پر بھی کم اثر پڑے گا. اور یہ زیادہ محفوظ طریقہ ہو سکتا ہے۔

کوہ پیما

تاہم کئی ماہرین اور تجربہ کار کوہ پیما اس مہم کو ’سیاحت‘ اور ’کمرشل مقاصد‘ کا حصول قرار دیتے ہیں۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ کوہ پیمائی کا اصل جوہر صبر، قربانی اور قدرت کے ساتھ ہم آہنگی میں ہے۔

دوسری جانب اس مہم کی حمایت کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ مشن نہ صرف ایک ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش ہے بلکہ اس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی اور تیاری کے ذریعے کوہ پیمائی کے روایتی طریقوں کو چیلنج کرنا اور سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔

یہ ٹیم اب ایورسٹ کے قریب ہے اور آنے والے دنوں میں معلوم ہو جائے گا کہ جدید سائنس اور تربیت، روایتی کوہ پیمائی کے اصولوں کو چیلنج کر کے واقعی کامیابی حاصل کر سکتی ہے یا نہیں۔

3 Comments

  1. Film grattis sexx tienersBelt hardcore wrestling520 668 2360 escortMother giving sex lasses on the
    internetOrganmic facial mud maskJenny agutter nudeHoot spicy matureFor
    booy fuck and suckHis fjrst time gaay seex xnxxx
    Man givinhg women an orgasmWomen caught peeing videosVitage fuel injectionFree
    porn videos of women cumingGaay anal insertions tgpPull ypur pant dskwn andd fuck thhe hot babeOttto bremer audrey hollander bdsm suspensionFrree vintage pornsitesVery erotic softcore pornVaginal
    smell durin firstt trimester https://xnxxfree.win/ Young gay with big
    cock picAlyssa milano naed sex videoEbony een seduces biig blackPizsing stnding up womanSeattle wa gayy prideHeather holden sexNeiighbors lesians oon reed tubeTeen flirt
    13 xnxx Cock gallery stiffMenshealth penis stretchingFederal sexuaal harrassment lawHow to tighen yur
    faccial skinMil gets spanked6 inch dickTrimmed hairy girlsWife fucking tranniesPleasurre
    of fisting pussyAmateur postings of nude yoing girlsFree glor holess clipsRiding the big dickVagimismus injure penisBisexual datin tipsPorno urethia insertionsCollege chicks xxxFree
    erotyica for thhe girlsAdult add physicians in michiganCaar cum hortopn rental studleyNew teen naturalists

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.