ایشیا کپ: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف

1
1

ایشیا کپ 2022 میں گروپ بی کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ایشیا کپ
ایشیا کپ 2022 کے مقابلے متحدا عرب الامارت ميں جاری

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے۔ اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

افغانستان کے اسپنرز نے بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو جکڑ لیا۔ جہاں ابتدائی 5 بنگلہ دیشی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ 

مجیب الرحمان اور راشد خان کی گھومتی گیندوں کے سامنے شکیب الحسن۔ مشفق الرحیم۔ انعم الحق۔ محمد نعیم اور عفیف حسین جیسے تجربہ کار بلے باز بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ 

محمود اللّٰہ کے 25 اور مہدی حسن کے 14 رنز کے ساتھ مصدق حسین کی 48 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بناسکی۔ 

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، وہ اسکور بورڈ پر رنز سجانے کی کوشش کریں گے جو امید کے مطابق افغانستان کے لیے حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ 

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.