انڈیا میں امبانی خاندان کے بعد اب ایک اور ارب پتی عظیم الشان شادی کی تیاری کر رہے ہیں جس میں دنیا بھر کے بڑے ستاروں کی پرفارمنس کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔
گوتم اڈانی کے بیٹے جیت اڈانی کی شادی ہیروں کے ایک تاجر کی بیٹی سے ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق معرف امریکی سیلیبرٹیز کینڈل جینر اور کائلی جینر بھی جیت اڈانی کی شادی میں شرکت کریں گی. جس میں 58 ممالک کے شیف انواع و اقسام کے کھانے تیار کریں گے۔
جیت اڈانی ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں. جن کی 12 مارچ 2023 کو ہیروں کے تاجر جیمن شاہ کی بیٹی دیوا جیمن شاہ سے منگنی ہوئی تھی. تاہم اس جوڑے نے اپنی خلوت کو برقرار رکھے ہوئے منگنی کو زیادہ عام نہیں کیا تھا۔
...
منگل کو گوتم اڈانی نے انڈین میڈیا کو بتایا. کہ ان کے بیٹے کی شادی اگلے ماہ یعنی سات فروری کو منعقد ہو گی. اور اس کو ’انتہائی سادگی‘ سے انجام دیا جائے گا۔
شادی بہت سادہ ہو گی
دنیا کے سب سے بڑے مذہنی اجتماع مہا کمبھ میلے میں شریک گوتم اڈانی نے بتایا کہ ’جیت کی سات فروری کو ہے۔ ہماری سرگرمیاں عام لوگوں کی طرح ہیں۔ ان کی شادی بہت سادہ ہو گی اور مکمل طور پر روایتی طریقوں سے کی جائے گی۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ شادی ’سیلیبرٹیز کا مہا کمبھ‘ ہو گی؟ تو انہوں نے جواب دیا: ’ایسا بالکل نہیں ہو گا۔‘
تاہم انڈین میڈیا نے اس کی کچھ اور ہی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ منعقد کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
لیکن سوئفٹ کے قریبی ذرائع نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ وہ اس شادی میں شرکت یا پرفارم نہیں کریں گی۔
1 مناظر: 123 انڈیا کی ریاست اترپردیش کے معروف شہر فیروز آباد کو ’شیشے اور کانچ‘ کا دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ جو روایتی کانچ کی چوڑیاں تیار کرنے کے لیے سب سے مشہور ہے۔ لیکن […]
1 مناظر: 110 بھارت میں مریض کے پیٹ سے نکلنے والی چیزیں دیکھ کر ڈاکٹر حیران رہ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستِ پنجاب کے اسپتال میں آپریشن کر کے ڈاکٹر نے مریض کے پیٹ […]
0 مناظر: 128 بھارت سے آئی خاتون انجو نے اسلام قبول کر کے پاکستانی علاقے، دیر بالا کے رہائشی نصر اللّٰہ سے نکاح کر لیا۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن ناصر محمود ستی نے انجو. […]