امریکی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح کا وفد 2 روزہ دورے پرپاکستان میں ہے، اس دوران درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے. منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سرمایہ کار وفد کا پاکستان آنا. انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے سے. دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔
دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
...
ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ وفد میں شامل اراکین بالخصوص جینٹری بیچ کی پاکستان آمد ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، جینٹری بیچ ٹرمپ خاندان کے انتہائی قریبی ساتھی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ انتخابی مقابلوں میں پیش پیش رہے۔
امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ
امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ ہے، امریکی وفد کی پاکستان آمد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات آگے بڑھانے کی طرف اہم قدم ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا. کہ جینٹری بیچ نے حالیہ دنوں میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں۔
جینٹری بیچ نے اپنے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا تھا. کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط. اور باہمی تعاون پر مبنی بنائیں۔
👍0👎0💬4 یہ سنہ 2017 کے اختتام کی بات ہے جب پنجاب کے ضلع قصور میں پانچ سے آٹھ سال تک کی عمر کی بچیوں کے اغوا کی وارداتیں اچانک تیز ہو گئیں۔ آئے روز ضلع […]
👍0👎0💬6 انتخاب پیچیدہ ہے، کیونکہ روایتی پناہ گزین غیر متوقع طور پر برتاؤ کرتے ہیں۔ سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور ڈالر – جو پچھلے سال کے حق سے باہر تھا […]
👍0👎0💬0 پاکستان کی خواتین کی فٹبال ٹیم آئندہ ماہ سعودی عرب میں کھیلے جانے والے چھ ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ پاکستانی فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پیر کو ایک بیان میں کہا […]