امریکی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح کا وفد 2 روزہ دورے پرپاکستان میں ہے، اس دوران درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے. منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سرمایہ کار وفد کا پاکستان آنا. انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے سے. دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔
دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
...
ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ وفد میں شامل اراکین بالخصوص جینٹری بیچ کی پاکستان آمد ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، جینٹری بیچ ٹرمپ خاندان کے انتہائی قریبی ساتھی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ انتخابی مقابلوں میں پیش پیش رہے۔
امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ
امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ ہے، امریکی وفد کی پاکستان آمد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات آگے بڑھانے کی طرف اہم قدم ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا. کہ جینٹری بیچ نے حالیہ دنوں میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں۔
جینٹری بیچ نے اپنے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا تھا. کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط. اور باہمی تعاون پر مبنی بنائیں۔
👍0👎0💬0 قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے انگلینڈ کے ٹی20 بلاسٹ کے آغاز کے لیے لیسسٹرشائر سے معاہدے پر دستخط کردیے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ نسیم شاہ کو […]
👍0👎0💬1 ورلڈ بینک نے پاکستان کو بجٹ سازی کا عمل جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کےلیے تکنیکی معاونت کی پیشکش کردی۔ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد. میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک. […]
👍0👎0💬2 لاہور: اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے مقبول مواد بنانے والے تیمور اکبر کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔ جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے۔ ایک […]