پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور ایک امریکی کمپنی کے درمیان پاکستان سے گلابی نمک کو ریفائن کر کے برآمد کرنے کے لیے 200 ملین ڈالرز کا معاہدہ طے ہوگیا۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے کیے گئے. حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اب براہ راست سرمایہ کاری بھی شروع ہو رہی ہے۔
اسی سلسلے میں پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PMDC). اور ایک امریکی کمپنی کے درمیان 200 ملین ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا ہے. جس کے تحت پاکستان کے گلابی نمک کی برآمد کے لیے ضلع میانوالی کے اکنامک زون میں خصوصی پلانٹ لگایا جائے گا۔
اس حوالے سے امریکی کمپنی کے سی ای او نے کہا ہے. کہ ایک جدید ’پنک راک کرشنگ اینڈ پیکجنگ فیسیلیٹی‘ قائم کی جائے گی جو صرف نمک کی برآمد کے لیے استعمال کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں نمک کی 12 ارب ڈالرز کی مارکیٹ ہے. اور ہم سالانہ ڈیڑھ لاکھ ٹن’گلابی نمک‘ برآمد کر سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم عالمی مارکیٹ میں اپنا حصّہ لینے کی کوشش کریں گے. کیونکہ پاکستان کا یہ گلابی نمک عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے نام سے فروخت کیا جائے گا۔