انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023ء کے 38 ویں میچ میں کھلاڑی کے آؤٹ کا دلچسپ واقعہ پیش آیا۔
نئی دہلی میں بنگلادیش کے خلاف سری لنکا کا پانچواں کھلاڑی 135 رنز پر آؤٹ ہوا، آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اینجیلو میتھیوس تھے. جنہیں امپائر نے بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ قرار دیا۔
کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے. کہ کسی بیٹر کو مخالف ٹیم کی اپیل پر ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کے. قانون کے مطابق نئے آنے والے بیٹر کو 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔
سری لنکا کے نئے آنے والے بیٹر کے ہیلمٹ کا اسٹریپ ٹوٹا ہوا تھا۔ اینجیلو میھتیوز کےلیے نیا ہیلمٹ لانے میں بارہویں کھلاڑی سے دیر ہوگئی، جس پر امپائر نے سری لنکن بیٹر کو. ٹائم آؤٹ قرار دیدیا۔