ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت اجلاس کراچی میں ہوا۔
اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے کمشنرز، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور اعلیٰ پولیس افسران بھی شریک تھے۔
اس موقع پر صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسنیپ چیکنگ، سرچ آپریشن، فلیگ مارچ اور دیگر سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی رینجرز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے احکامات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔