کئی ملین پاکستانی سیلاب متاثرین کو غذائی بحران کا سامنا

اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کے رابطہ دفتر نے خبردار کیا ہے۔ کہ اگلے تین ماہ کے دوران تقریباﹰ ستاون لاکھ پاکستانی سیلاب متاثرین کو خوراک کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کھلے آسمان تلے عارضی پناہ گاہوں میں مقیم سیلاب متاثرین کو وبائی امراض کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے

اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے کی جانب سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا۔ جب پیر تین اکتوبر کے روز پاکستان میں سیلابوں اور ان کے نتائج کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔

پاکستان میں قدرتی آفات۔ سے نمٹنے کے ذمے دار قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق اس سال مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے بعد آنے والے سیلابوں کے نتیجے میں تقریباﹰ 1700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ان سیلابوں سے 33 ملین شہری متاثر ہوئے، 20 لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا اور لاکھوں افراد بے گھر ہو جانے کے بعد ابھی تک  خیموں یا عارضی رہائش گاہوں میں  مقیم ہیں۔

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر ۔امدادی سرگرمیوں کے رابطہ دفتر (اوسی ایچ اے) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ موجودہ سیلابوں سے پاکستان میں غذائی عدم تحفظ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اور یہ کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ستاون لاکھ افراد کو ستمبر اور نومبر کے درمیان غذائی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق سیلاب سے پہلے بھی پاکستان کی آبادی کا 16فیصد حصہ درمیانے یا شدید نوعیت کے غذائی عدم تحفظ کا شکار تھا۔ تاہم پاکستانی حکومت کا اصرار ہے۔ کہ وہ فوری طور پر متاثرین کو خوراک کی فراہمی کے بارے میں فکر مند نہیں کیونکہ اگلی فصل بیجے جانے تک ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ اور یہ کہ حکومت مزید گندم درآمد بھی کر رہی ہے۔

3 Comments

  1. Hello

    Is your dog’s nails getting too long? If you’re tired of going to the vet or groomer to get them trimmed, why not try PawSafer™?
    With PawSafer™, you can trim your dog’s nails from the comfort of your own home, and it only takes a few minutes!

    PawSafer™ is the safest and most convenient way to trim your dog’s nails, and it’s very affordable.

    Get it while it’s still 50% OFF + FREE Shipping

    Buy here: https://pawsafer.sale

    Many Thanks,

    Leona

  2. Hello, I wanted to inform you about the new "Help Content” Update that came out and how it may have effected your site. The help content update is meant to reward informative blogs and punish poorly written blogs that are llink jamming and giving no real information to the viewers. Paying for content or writing it yourself can be dreadful. So we did some investigating for you and came up with the top 6 AI content Writing tools and put them in one place for your to review and decide which one best fits your needs. You can see the Review here with the six different AI Tools to make your life easier. https://www.ecigmedia.com/top-6-ai-content-generators-for-every-kind-of-content-in-2022/

  3. Hey,

    If you are one of the sufferers of the common problems nails have, then you are in luck! Our Toenail Clippers is here to help. It has a specially designed clip that can help those with troubles with winding nails, hard nails, two nails, nail cracks, deep nails, and thickened nails.

    We are confident that our Toenail Clippers will provide you with the results you are looking for.

    Get yours today with 60% OFF: https://thepodiatrist.shop

    Sincerely,

    Sara

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.