آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر ایونٹ کے لوگو میں پاکستان کا نام لکھا ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے نام کیساتھ ’لوگو‘ والی شرٹ پہننے کی تصدیق کردی۔
آئی سی سی قانون کے مطابق تمام ٹیموں کےلیے منظور شدہ لوگو استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام نہیں لکھا ہوگا۔
تاہم اب سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ دیواجیت سائیکیا کا کہنا ہے. کہ ہم آئی سی سی کی گائیڈلائنز کے مطابق چلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی جرسی پر ایونٹ کا آفیشل لوگو ہی ہوگا۔
قوانین
کرکٹ ویب سائٹ ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری بی سی سی آئی کا کہنا تھا. کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی قوانین کی پابندی کرے گی۔ ہم آئی سی سی احکامات پر عمل کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پی سی بی نے پالیسیوں پر عمل درآمد پر زور دیا تھا۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق تمام ٹیموں کےلیے. منظور شدہ ’لوگو‘ استعمال کرنا لازمی ہے۔ تمام ٹیمیں پلیئنگ اور ٹریننگ کٹس آئی سی سی کو منظوری کےلیے بھیجتی ہیں، ’لوگو‘ کا درست استعمال نہ ہونے پر کٹ کو مسترد کردیا جاتا ہے۔
آئی سی سی قانون کے مطابق ’لوگو‘ کا درست استعمال نہ کرنا. ریگولیشن کی خلاف ورزی ہوگی۔
0 0 کراچی چڑیا گھر میں گولڈن ٹیبی ٹائیگر مر گیا۔ ذرائع کے مطابق گولڈن ٹیبی ٹائیگر کا نام الفائیڈ تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ گولڈن ٹیبی ٹائیگر کی عمر تقریباً 13 […]
0 0 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے جو بیسٹ تھا. وہی ٹیم کا اعلان ہوا، اتنا وقت نہیں ہے کہ اب ٹیم میں تبدیلی ہو۔ نیدر لینڈز […]
1 0 پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ان کی پہلی بیوی ہما کی موت نے انہیں کوکین کی لت چھوڑنے کی تحریک دی جس نے ریٹائرمنٹ کے بعد کھیل کی جگہ […]
تبصره
We’re a group of volunteers and starting a brand new scheme in our community. Your site provided us with valuable info to work on. You have done an impressive process and our whole community will likely be grateful to you.
We’re a group of volunteers and starting a brand new scheme in our community. Your site provided us with valuable info to work on. You have done an impressive process and our whole community will likely be grateful to you.