پاکستانی فورسز نے افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 7 دہشتگرد ہلاک

💬1
کوشش

پاک افغان سرحد پر اسپن کئی کے مقام پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 دہشت گردوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیر لیا. اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اسپن کئی غلام خان. میں پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی۔

ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے. سرحد کے اطراف مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ توقع ہے. کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی. اور پاکستان کیخلاف دہشت گردی کےلیے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔

تبصره

  1. Heey There. I fkund yur blog usijg msn. Thiss iis ann extremely wel written article.
    I will make surre tto bookmark it annd come back to rwad
    ore off your usefl information. Thanks ffor thee post.
    I wilol definiteoy comeback. xnxx

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.