ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے سال 2023 میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، میوزک ویڈیوز، شارٹس، کریئیٹرز، اور ابھرتے ہوئے کریئیٹرز کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کردی۔
یوٹیوب کے مطابق دنیا بھر میں یوٹیوب شارٹس کو روزانہ اوسطاَ 70 ارب سے زیادہ بار دیکھا جاتا ہے، پچھلے سال شارٹس پر روزانہ کی بنیاد پر اپلوڈ ہونے والے چینلز کی تعداد میں 80 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا. اور یوٹیوب شارٹس کو اب 2. ارب سے زائد لاگڈ-اِن یوزرز ہر ماہ دیکھ رہے ہیں۔
طویل دورانیے کے کانٹینٹ نے بھی پاکستانی صارفین میں اپنا مقام حاصل کیا ہے. جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صارفین کے استعمال کے طرز عمل میں بدلتے رجحانات کے باوجود دونوں فارمیٹس پاکستان میں ویڈیو فارم کانٹینٹ کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہیں۔
اس کی مثال ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز ہیں جو ہر سال الگ موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں، ان کا کانٹینٹ جاذب نظر اور متاثرکن یعنی مختصرَ بااثر ثابت ہوتا ہے۔
پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر، فرحان قریشی نے کہا ہے. کہ “ اس سال کی ٹاپ ٹرینڈنگ لسٹیں پاکستان میں ثقافتی ارتقاء کی عکاسی کرتی ہیں، بالخصوص شارٹس ویورشپ میں نمایاں اضافے اور میوزک، ڈراموں اور وی لاگز جیسے مخصوص کانٹینٹ. کی اقسام پرستاروں کی بڑھتی ہوئی. تعداد کی نشاندہی کرتی ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملٹی فارمیٹ کانٹینٹ کی توسیع جاری رہے گی. جس کے نتیجے میں کانٹینٹ کی پہلے سے کہیں زیادہ مختلف اور دلچسپ رینج سامنے آئیں گی“۔
ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیو
یوٹیوب نے ٹاپ ٹرینڈنگ کی کیٹیگری میں 10 مقبول ترین ویڈیوز کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پہلے نمبر پر مقبول ڈرامے. تیرے بن کی سیکنڈ لاسٹ قسط کی ویڈیو رہی۔
ٹاپ شارٹس ویڈیو
اس فہرست میں بھی یوٹیوب نے 10 ویڈیوز جاری کی ہیں، تاہم پہلے نمبر پر بھارتی کانٹینٹ کریئیٹرز. کی ایک ویڈیو سب سے زیادہ دیکھی گئی۔
ٹاپ میوزک ویڈیو
اس فہرست میں جاری کی گئی 10 ویڈیوز میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی. ویڈیو ہم سندھ میں رہنے والے سندھی گانے کی ویڈیو رہی۔
اسی طرح کریئیٹرز اور نئے کریئیٹرز میں زمزم الیکٹرانکس پہلے نمبر پر رہا، پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈنگ، ٹاپ میوزک اور ٹاپ شارٹس ویڈیوز میں دیکھی. جانے والی نصف ویڈیوز بھارت سمیت دیگر ممالک کے کانٹینٹ کریئیٹرز کی تھیں۔
پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈنگ کی کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر نمرہ مہرہ کے گانے کی ویڈیو رہی۔