پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا اضافہ

💬0

عالمی منڈی میں اضافے کے ساتھ ہی بدھ کے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں دن کے دوران 7,900 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 457,236 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن .(APGJSA) کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت میں. 6,773 روپے کے اضافے کے بعد یہ 392,006 روپے میں فروخت ہوا۔

منگل کے روز، دن کے دوران 4,000 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 449,336 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 79 ڈالر کا اضافہ ہوا. اور یہ 4,347 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

دریں اثنا، چاندی کی قیمت میں 140 روپے کا اضافہ ہوا. اور یہ 6,942 روپے فی تولہ پر جا پہنچی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.