
فرض کیجیے آپ ایک عمارت کے تہہ خانے میں موجود ہیں۔ ارد گرد روشنی ہے، ائیرکنڈیشنر کی ٹھنڈک نے باہر کی گرمی کو روک رکھا ہے، لیپ ٹاپ وائی فائی سے جڑا ہوا ہے اور انٹرنیٹ کی رفتار بھی مناسب ہے۔
سکون سے اپنا کام کرنے کے دوران اچانک آپ کو یاد آتا ہے کہ ایک نہایت اہم فون کال کرنی تھی۔ آپ فوراً جیب سے موبائل فون نکالتے ہیں. مگر سکرین پر نظر پڑتے ہی دل بیٹھ جاتا ہے۔
موبائل نیٹ ورک غائب ہے۔ سگنل کی ایک بھی لائن موجود نہیں۔
مسئلہ یہ ہے کہ جس شخص سے آپ نے رابطہ کرنا ہے. اس کے پاس واٹس ایپ، زوم یا انٹرنیٹ کے ذریعے کال کرنے. کی کوئی دوسری سہولت بھی موجود نہیں، بلکہ وہ تو سمارٹ فون ہی استعمال نہیں کرتا۔
انٹرنیٹ
آپ کے پاس تو انٹرنیٹ موجود ہے، مگر عام فون کال کرنے کا ذریعہ بھی بند دکھائی دے رہا ہے۔
یہ تحریر پڑھنے سے پہلے تک شاید آپ بھی اس مسئلے کا یہ حل نکالتے کہ عمارت کے تہہ خانے سے نکل کر کسی ایسی جگہ کا رخ کرتے جہاں موبائل فون نیٹ ورک کے سگنلز آ رہے ہوتے۔
لیکن اگر آپ کو معلوم ہو کہ بعض صورتوں میں موبائل سگنل نہ ہونے. کے باوجود بھی آپ اپنے اسی موبائل نمبر سے فون کال کر سکتے ہیں تو؟
ایسا ’وائی فائی کالنگ‘ نامی ایک سہولت سے ممکن ہے، جس کے بارے میں حال ہی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی. (پی ٹی اے) نے بھی عوامی آگاہی مہم کے ذریعے معلومات فراہم کی ہیں۔
