نومولود بچے خراٹے کیوں لیتے ہیں؟

والدین اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ خراٹے لینے والے نومولود بچے گہری نیند میں ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، یہ ایک ایسی طبی علامت ہے جس کا فوری علاج کرنا ضروری ہے۔

طبی ویب سائٹ ’ہیلتھ لائن‘ کے مطابق ایک نارمل انسان خراٹے اس وقت لیتا ہے جب وہ نیند کے دوران سانس لیتا اور باہر نکالتا ہے. تو وہ اپنی گردن اور سر کے نرم ٹشوز میں لرزش کی وجہ سے خراٹے لیتا ہے۔

یہ نرم ٹشوز ہماری ناک کے راستے، ٹانسلز میں پائے جاتے ہیں۔

جب آپ سوتے ہیں تو ہوا کے گزرنے کا راستہ آرام دہ حالت میں ہوتا ہے، پھر ہوا کو اندر اور باہر جانے کے لیے زور لگانا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے ان ٹشوز میں لرزش پیدا ہوتی ہے۔

دوسری جانب ڈیلی ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق شکاگو کے سرجن ڈاکٹر طاہر والیکا کا کہنا ہے کہ تقریباً 10 سے 20 فیصد نومولود بچے خراٹے لیتے ہیں، یہ نیند کے مختلف مراحل کے دوران ہو سکتے ہیں، خراٹے لینا بچے کی نیند کی پوزیشن پر بھی منحصر ہوسکتا ہے۔

سانس کی نالی

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.