نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانۂ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا، غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ سعودی ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے۔
غلاف کی تبدیلی نماز عشاء کے بعد شروع کی گئی، اس موقع پر کعبتہ اللّٰہ کے چاروں. جانب حفاظتی بیریئر لگائے گئے۔
غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل. 3 سے 4 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔
واضح رہے کہ غلاف کعبہ سلک، سونے اور چاندی کے تار سے سلائی. اور کڑھائی کرکے تیار کیا جاتا ہے۔