میکسیکو میں مرغی فروشوں سے بھتہ لینے والی دلہن گرفتار، دولہا فرار

میکسیکو

میکسیکو کے شہر ویلا الگوریرو میں پولیس نے بھتہ لینے کے الزام میں شادی کےلیے چرچ پہنچنے والے ایک جوڑے کی گرفتاری کےلیے. چھاپہ مارا اور انہیں چرچ میں داخل ہونے سے قبل ہی دھر لیا۔

لیکن دولہا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حکام نے دلہن کو صرف نینسی کے نام سے شناخت کیا ہے .جبکہ مفرور دولہے کا نام بھی صرف کلیمنٹ این بتایا گیا ہے جبکہ اسکی عرفیت الراٹن ہے 

مقامی میڈیا کےمطابق پولیس. نے سجی سنوری دلہن کو چرچ  کے باہر سے گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا دیں۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان میکسیکو سٹی کے قریب واقعے علاقے ٹولوکا میں مرغی فروشوں سے. بھتہ لینے والے گروپ میں شامل ہیں۔ جبکہ ان پر شک ہے. کہ یہ ایک پولٹری شاپ کے چار ورکرز کے اغوا میں بھی ملوث ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.