ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی، آج فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا۔ گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1951 ڈالر برقرار ہے۔