ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 5800 روپے کم ہوگئی

2
1
تین دن میں سونے کی فی تولہ قیمت 22 ہزار 600 روپے کم ہوئی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بڑی کمی ہوگئی۔ رواں ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت میں 23 ہزار 300 روپے کم ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5800 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ. سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 972 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ عالمی بازار میں 5 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 921 ڈالر فی اونس ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.