ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے پاکستانی جونیئر ورلڈ چیمپئن حمزہ خان کی عمر کو درست قرار دیتے ہوئے مصر کا اعتراض مسترد کردیا۔
ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے معاملے کی تحقیقات کرکے حمزہ کی عمر درست قراردے دی۔ حمزہ نے مصری کھلاڑی کو ہراکر 37 سال. بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
مصرکی اسکواش فیڈریشن نے پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان کی عمر پر اعتراض کرتے ہوئے. ورلڈ اسکواش فیڈریشن سے تحقیقات کا کہا تھا. جس پر ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے معاملہ کی تحقیقات مکمل کرکے مصر کے اعتراض کو مسترد کردیا اور درخواست نمٹا دی۔
ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے مطابق حمزہ خان کی عمر مختلف ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، حمزہ نے ہمیشہ ہر ایونٹ میں اسی تاریخ پیدائش. سے رجسٹریشن کرائی ہے۔
ڈبلیو ایس ایف نے کہا کسی کھلاڑی کی عمر چیک کرنے کا کوئی میڈیکل طریقہ ایسا نہیں جس میں غلطی کی گنجائش نہ ہو. ہم نے فیصلے سے مصر اور پاکستان کی فیڈریشنز کو آگاہ کردیا ہے۔۔
پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو ہراکر. ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتی تھی۔