لیمائن یمال: میسی کی گود میں کھیلنے والا بچہ جو فٹبال کی دنیا میں تہلکہ مچا رہا ہے

5
5

سنہ 2007 میں ایک نوجوان لیونل میسی نے بارسلونا کے کیمپ نو سٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں ایک فلاحی تقریب میں ایک نومولود بچے کے ساتھ تصویر بنوائی تھی۔

میسی جو اس وقت صرف 20 سال کے تھے فٹبال کی دنیا میں اپنا نام بنا رہے تھے. اور وہ مستقبل میں عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک بننے والے تھے لیکن انھیں اس وقت یہ معلوم نہیں تھا کہ جس بچے کو انھوں نے گود میں اٹھا رکھا ہے 17 برس سے بھی کم عرصے میں دنیائے فٹبال میں دھوم مچا دے گا اور یورو کپ میں سپین کو فائنل تک پہنچا دے گا۔

یہ فوٹو شوٹ اقوامِ متحدہ کے ادارے یونسیف کی جانب سے منعقد کروایا گیا تھا. اور یہ تصاویر بنانے والے فوٹوگرافر خبر رساں ادارے اسوسی ایٹڈ پریس کے جان مونفرٹ تھے۔

انھوں نے لکھا کہ ’میسی خاصے شرمیلے شخص ہیں اور وہ ایک لاکر روم سے جب دوسرے میں داخل ہوئے. تو سامنے ایک بچہ پلاسٹک کے ٹب میں پانی میں موجود تھا. اور انھیں شروع میں تو یہ بھی سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ اسے اٹھانا کیسے ہے۔‘

میسی کی طرح یمال بھی بارسلونا کے لیے کھیلے جہاں وہ سپینش لیگ اور کلب کے لیے سب سے کم عمر گول سکورر بن گئے۔

مونفورٹ کہتے ہیں کہ جب یہ تصاویر گذشتہ ہفتے وائرل ہوئیں. تب ہی انھیں اس بات کا علم ہوا کہ یہ بچہ یمال ہے۔

’میرے لیے یہ خاصا پُرجوش لمحہ ہے کہ میں ایک ایسی چیز کے ساتھ جڑ گیا ہوں. جس نے تہلکہ مچایا ہوا ہے۔ آپ کو سچ بتاؤں تو یہ بہترین جذبات ہیں۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.