لندن میں فوجی مشقوں کے دوران زور دار آواز سے ڈر کر 5 گھوڑے بدک گئے جس کے نتیجے میں 4 سپاہی اور 4 شہری زخمی ہوگئے جبکہ اس حادثے میں گھوڑوں کو بھی گہری چوٹیں آئیں۔
گزشتہ روز بکنگھم پیلس کے قریب معمول کی فوجی مشقوں کے دوران 5 فوجی گھوڑے بدک کر فرار ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرار ہونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد ان گھوڑوں کو پکڑ لیا گیا، گھوڑوں کے بھاگنے کے دوران 4 سپاہیوں. اور کم از کم چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جو کہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بدکنے والے گھوڑے ڈبل ڈیکر بس، ٹیکسی اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئے تھے۔
بدک کر زخمی ہونے والے گھوڑوں میں دو کا آپریشن کر دیا گیا ہے. جبکہ ایک زخمی گھوڑا جانوروں کے اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔