اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی جیون ساتھی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔
اداکار نے ’انسٹاگرام‘ پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے. ’میری زندگی میں خوش آمدید‘۔
رپورٹس کے مطابق اداکار کی دلہن کا نام دعا ہے. اور ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔
اس سے قبل ان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔
وائرل ویڈیوز میں فیروز خان کو عروسی لباس میں دلہا کے روپ میں دیکھا گیا تھا۔
فیروز خان نے مارچ 2018 میں علیزے سلطان سے پہلی شادی کی تھی، جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی محض 4 سال ہی چل سکی. اور دونوں نے 2022 کے اختتام تک طلاق کی تصدیق کی تھی۔
علیزے سلطان اور فیروز خان کے دو بچے بھی ہیں، جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں اور طلاق کے بعد دونوں کے درمیان بچوں کی پرورش اور گھریلو تشدد کے معاملات پر قانونی جنگ جاری ہے اور ان کے کیسز تاحال زیر سماعت ہیں۔