فلسطینی ماں بیٹی کے میٹھے عربی کھانے کراچی میں مشہور ہونے لگے

1
0

فلسطینی ماں بیٹی کے میٹھے عربی کھانے کراچی میں مشہور ہونے لگے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایمان الحاج علی اور ان کی 2 بیٹیاں گھر پر مشرق وسطیٰ کے میٹھے کھانے تیار. کرنے کا آن لائن کام کرتی ہیں۔

یہ خواتین کراچی میں مشرق وسطیٰ کے مشہور میٹھے کھانے کنافہ، باسبوسا، کتائف اور دیگر فروخت کرتی ہیں۔

عرب میڈیا (عرب نیوز) کے مطابق ایمان الحاج علی. نے الیکٹریکل انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کر رکھی ہے، ان کی دونوں بیٹیوں نے بھی بزنس کی تعلیم میں گریجویشن. مکمل کی ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایمان الحاج علی اپنے خاوند کی نوکری کی وجہ سے ڈیڑھ سال قبل کراچی آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے کھانوں کا آن لائن کاروبار شروع کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایمان الحاج علی (Palestine Sweets) کے نام سے آن لائن کاروبار کرتی ہیں جہاں وہ اپنی والدہ سے سیکھے گئے اور خود اپنے کھانے بھی بناتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ خواتین ڈیفنس کے علاقے میں اپنے گھر سے ان میٹھے کھانوں کو ڈیلیوری سروس کے ذریعے صارفین تک پہنچاتی ہیں. جن کی قیمت ہزار سے ڈھائی ہزار روپے کی درمیان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایمان الحاج علی کے. والدین فلسطین میں پیدا ہوئے. اور وہیں رہے جبکہ والد کی نوکری کے دنوں میں وہ کویت میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عرب اسرائیل جنگ سے پہلے ہر موسم گرما میں فلسطین جایا کرتی تھیں. اور جنگ کے بعد سے ان کے خاندان  سمیت دوسرے فلسطینیوں کو اپنے آبائی ملک. واپس جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.